ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

‘حکومت نے احتساب عدالت کے ججز کی تعیناتی کا اختیار صدر مملکت سے چھین لیا’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ حکومت نے احتساب عدالت کے ججز کی تعیناتی کااختیار صدرمملکت سے چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے دوسرا نیب ترمیمی بل منظور ہونے پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایسے لوگوں کو قانون سازی کی اجازت دی جاسکتی ہے جوخود کیسز کا سامنا کررہے ہوں۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ انھوں نے احتساب عدالت کے ججز کی تعیناتی کااختیار صدرمملکت سے چھین لیا، چند کیش بوائے اور مقصود چپڑاسی پکڑے گئے ابھی انک ے اربوں روپے کا پتہ نہیں۔

- Advertisement -

شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ ایسا خاندان ہے جو دیمک کی طرح پاکستان کو لگا ہے، اس خاندان نے قانون سے وہ روح نکال دی کہ طاقتور قانون کے تابع آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے تحت پاکستان کو معاشی طورپر تباہ کردیا ہے اور کیسے تباہ کرنا ہے، آج مہنگائی عروج پر ،ایکسپورٹ کم ہوتی جارہی ہے، ہر شعبہ تباہ ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ بیرونی سازش سے سرٹیفائیڈ چوروں کو لایا گیا جو ملک لوٹ کر کھا گئے ،جب معیشت تباہ کردیتے ہیں تو اس ملک کو ہرلحاظ سے کمزورکردیا جاتا ہے ، ان سے مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر واضح طورپر عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑارہےہیں، عدالت کا فیصلہ واضح تھا کہ تمام پارٹیوں کا یکساں فیصلہ کیا جائے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے عام عوام سے پیسہ اکٹھا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں