جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے، شہبازگل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ترجمان پنجاب حکومت شہبازگل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا کہ ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے۔

شہبازگل نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، کرپشن کوبچانے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، دونوں کرپشن کے لیے کبھی دائیں اورکبھی بائیں جانب کے ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ کسی حکومت کے خلاف تحریک ہو تو اس کی وجہ ہوتی ہے، دونوں جماعتوں کے پاس ہمارے خلاف کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

شہبازگل نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ عوام ان کی کوئی بات ماننے کوتیار ہوں گے، دونوں جماعتوں کے بیانیے میں کوئی جان نہیں ہے۔

بیان بازی سے لگ رہا ہے شہبازشریف علاج کروا کرنہیں ورلڈکپ جیت کرآئے ہیں، شہبازگل

یاد رہے کہ دو روز قبل ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرشہبازگل نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مہاراجاؤں کی طرح حکومت کرنے والے اپنے لیے ایک اسپتال نہ بناسکے۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نئے پاکستان میں شاندار اسپتال بنائے گی، شاندار اسپتال بنائے جائیں گے تاکہ ان جیسے حکمرانوں کو باہر نہ جانا پڑے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں