اشتہار

‘ شہباز حکومت 13 اگست 2023 تک جاری رہے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے حکومت 13 اگست 2023 تک جاری رہے گی، صرف پنجاب کے پانچ فیصد نشستوں کے ضمنی انتخاب سے سیاسی زائچے نہیں بن سکتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادیوں کا اجلاس ہوا، جس میں متفقہ فیصلہ کیا کہ حکومت 13 اگست 2023تک جاری رہےگی اور آئین کے تحت اکتوبر2023 میں عام انتخابات ہوں گے۔

ضمنی الیکشن میں شکست کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاسی اتار چڑھاؤ جمہوریت کا حصہ ہے، عوام کا ووٹ اور ان کی رائے ہم پر مقدم ہے، ضمنی الیکشن میں عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

- Advertisement -

خرم دستگیر نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی 95 فیصد نشستوں کا فیصلہ 2018 میں ہوا تھا، 2018 الیکشن کے بعد پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت ن لیگ تھی، عمرانی فتنہ کے ممبران کی تعداد 155جبکہ ن لیگ کی تعداد 166 تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کے باعث پنجاب میں فتنہ حکومت قائم ہوئی، صرف17 جولائی کے انتخابات اس کوختم نہیں کر سکتا، 17 جولائی کو کوئی پریزائیڈنگ افسر اغوا ہوا ، گولیاں نہیں چلیں، خواتین کوہراساں یازورزبردستی کی شکایات نہیں ملی، 17جولائی کوہمارے ووٹوں میں2لاکھ ووٹ کااضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ 17 جولائی کو کہیں کوئی بدانتظامی نہیں ہوئی، ضمنی الیکشن صاف اور شفاف انداز میں منعقد ہوا، اس فتنے کی وجہ سےمعیشت تباہ ہورہی ہے، روپیہ گر رہا ہے۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کو کامیابی کے بعد بھی چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں دے رہے ہیں، عمران خان کا ایجنڈا جمہوری اور آئینی اداروں کو آگ لگانےکاہے، 17جولائی کو رجیم چینج کا بیانیہ زمیں بوس ہوگیا، بتاتیں 17جولائی کو امریکا نے کیس کی حمایت کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان جو انار کی پھیلانا چاہتے ہیں، ہم اس کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہیں، عمران خان کی سیاست سے ملک آگے نہیں جارہا، اس کی وجہ سے ہمارے دوست ممالک بھی پریشان ہیں، ہمارے دوست ممالک کو پاکستان کے حوالے سے تشویش ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے سے افراط زر بڑھا ہے، مہنگائی کا بوجھ عوام پر منتقل ہوا ہے، ہم 2 ماہ کے ذمہ دار، پہلے 10ماہ کی ذمہ داری عمران حکومت پر ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ہم نے تین ماہ میں گردشی قرضوں میں214 ارب کی کمی کی ہے، 30 جون کو گردشی قرضہ 214ارب روپے سے کم تھا۔

خرم دستگیر نے کہا کہ چین سے پہلی ادائیگی آگئی دوسرے دوست ممالک سے بھی آجائیں گی، توقع ہے آنے والے مہینوں میں بیلنس آف پیمنٹ کا توازن پیدا ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں زر مبادلہ کی آمد اور روانگی مستحکم ہے، پیٹرولیم مصنوعات کے ریکارڈ سطح کے ذخائر موجود ہیں، آئی ایم ایف سے بھی اگست میں پیسے آ جائیں گے، جلد مہنگائی میں کمی ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں