The news is by your side.

Advertisement

سینیٹ‌ انتخابات، مسلم لیگ ن کے دو اہم رہنما جیل سے شہر اقتدار منتقل

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے احتساب عدالت نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور خواجہ آصف کو کوٹ لکھ پت جیل سے رہا کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کی اجازت کے بعد شہبازشریف اورخواجہ آصف کو کوٹ لکھ پت جیل سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے دونوں اہم رہنماؤں کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف منسٹر انکلیو کے بنگلہ نمبر 26 اور خواجہ آصف پارلیمنٹ لاجز کے مکان نمبر 302 کے بلاک ایف میں رہائش اختیار کریں گے، مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بِکنے کا اندیشہ، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی ایک ہوٹل سے دوسرے میں منتقل

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ ووٹ‌ کی خریداری: یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو سامنے آگئی

شہباز شریف اور خواجہ آصف کی رہائش گاہ کے باہر پولیس نفری کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ وہاں بغیر اجازت کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور خواجہ آصف کو کوٹ لکھ پت جیل کا عمل اپنے ہمراہ لے کر اسلام آباد پہنچا ہے، سینیٹ ووٹنگ کے بعد دنوں کو جیل منتقل کردیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں