اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عمران خان کو ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا ایبسولیوٹلی ناٹ کہنا والا ایبسولیوٹلی فراڈ ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے عدالت عظمیٰ جلد از جلدفیصلہ دےگی، زندگی کاہرشعبہ بالکل جم چکاہے اور قوم کومعاشی نقصان ہورہا ہے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان دہائیوں پیچھے جاچکا ہے ، وہ ہٹلر نازی تھا اور یہ عمران نیازی ہے ، عمران نیازی کی معاشی بربادیاں اور تباہیوں نےپاکستان کوپیچھے کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نازی ہٹلر نے الزام لگایا تھا کہ آگ لگائی گئی ہے ، نازی ہٹلر نے آئین کا خاتمہ کرکے خود کو مسلط کردیا، جو کام نازی ہٹلر نے کیا تھا وہی کام عمران نیازی نے کیا۔
قومی اسمبلی کی رولنگ کے حوالے سے صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران نے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے لکھا ہوا فیصلہ کرایا، آج پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کو بچانا ہوگا، پاکستان کو بچانا ہے توآئین کی حکمرانی کو بالاتر کرنا ہوگا، پاکستان کی عظمت کو بحال کرنا ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نے ججزانتہائی احترام ہیں وہ آئین پرآنچ نہیں آنے دیں گے ، عمران خان نے3اپریل کو جو فیصلہ دیا غیر آئینی تھا۔
پنجاب کی صورتحال سے متعلق صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ یہاں پر تو جھوٹو فراڈ لیٹر لے آئے پنجاب میں کونساتھا؟ میں علیم خان، جہانگیر ترین گروپ ، تمام متحدہ اپوزیشن ،آزاد امیدواروں کا شکرگزار ہوں، کل حمزہ شہباز کو 197 ووٹ ملے ہیں اور کیا ثبوت چاہئے، کم سے کم تعداد 186سے بھی 11 ووٹ زیادہ پڑے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ کہنا والا ایبسولیوٹلی فراڈ ہے ،نوازشریف کی قیادت میں سب پارلیمان میں قائم ودائم ہیں، جب تک آئین توڑنے والوں کو سزا نہیں ملتی چین سے نہیں بیٹھیں گے۔