لاہور: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا جیل میں میڈیکل مکمل کر لیا گیا، ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا جا رہا ہے، شہباز شریف کو بی کلاس میں رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد شہباز شریف کا کرونا ٹیسٹ بھی کروایا جا رہا ہے، شہباز شریف کو اخبار، کرسی، میز اور میٹرس مہیا کر دیا گیا۔
جیل حکام کے مطابق شہباز شریف کا ڈپریشن کی وجہ سے بلڈ پریشر ہائی تھا، ان کا شوگر لیول بھی چیک کیا جا رہا ہے، شہباز شریف کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت محکمہ داخلہ دے گا۔
خیال رہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں آج احتساب عدالت نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی جس کے بعد عدالت نے شہباز شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا۔
شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، عدالت نے جیل بھیج دیا
آج لاہور میں شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت سے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو مسترد کر دی گئی۔