اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کردی اور کہا اہم ملاقات کی خبر لیک ہوگئی ہے،تو اس کی تصدیق کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا آرمی چیف سےملاقات میں 15 پارلیمانی لیڈرزموجودتھے، ملاقات میں گلگت بلتستان کے معاملات پر گفتگو ہوئی ، اہم ملاقات کی خبر لیک ہوگئی ہے تو اس کی تصدیق کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا آرمی چیف سے اے پی سی سے پہلے ملاقات ہوئی تھی، میں اس میٹنگ میں موجود تھا، میٹنگ کی خبر اگر پبلک ہو گئی ہے تو میں اس سے انکار نہیں کرتا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، میں اندر رہوں یا باہر اے پی سی کے فیصلوں پرعملدرآمد ہوگا۔

مزید پڑھیں : فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے، عسکری قیادت

یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی تھی ، ملاقات میں بلاول بھٹو،شہبازشریف ،شاہ محمود قریشی ، سراج الحق، اسعدالرحمان ، شیری رحمان،خواجہ آصف ،شیخ رشید ،اےاین پی رہنما شریک تھے۔

عسکری قیادت نے کہا تھا کہ فوج کو سیاسی معاملات سے دور رکھاجائے، ضرورت پڑنے پر فوج ہمیشہ سول انتظامیہ مدد کرتی رہے گی، الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات میں فوج کا کوئی عمل دخل نہیں۔

عسکری قیادت کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ریفارمز، نیب، سیاسی معاملات سیاسی قیادت نے خود دیکھنے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں