لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے احتساب کے عمل کو انتقام قرار دے دیا.
خصوصی پریس کانفرنس میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور نیب نے نون لیگ کی قیادت پروار کیا، احتساب کے نام پر بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.
شاہد خاقان عباسی کا قصور نوازشریف کا ساتھی ہونا ہے، انھیں گرفتاری کے آرڈر کے بجائے واٹس ایپ میسج دکھایا گیا.
انھوں نے کہا کہ یہ سب حکومت اور نیب کی ملی بھگت سے ہورہا ہے، آج پھرن لیگ قیادت پر وارہوا، وزیر اعظم غصے سے بھرے ہوئے ہیں.
ن لیگی صدر نے اعتراف کیا کہ ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں، ہم بھی انسان ہیں ہوئی ہوں گی، البتہ یہ انتقام ہے. آشیانہ جیسے جعلی کیسوں میں پھنسایا گیا.
مزید پڑھیں: نیب کا مفتاح اسماعیل کے گھر چھاپا، عدم موجودگی کی باعث تلاشی کے بعد واپسی
یہ زلزلہ فنڈز کیس میں پکڑتے ہیں، یہاں کیس کرتے، مگربرطانیہ میں ملک کانام بدنام کیوں کیا گیا۔ حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا سارا نزلہ ن لیگ پر گر رہا ہے۔
یاد رہے کہ آج سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو قومی ادارہ احتساب (نیب) نے گرفتار کرلیا، انہیں آج نیب کی جانب سے ایل این جی کیس میں طلب کیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔
نیب راولپنڈی اور لاہور کی مشترکہ ٹیم نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ٹول پلازہ پر روک کر گرفتار کرلیا۔