جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو کلپ پر شہباز شریف کا ردِعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لئے اسکیم بنائی گئی۔

تفصیلات کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ نوازشریف اور مریم کوسیاسی عمل سے باہر رکھنے کی اسکیم بنائی گئی، عظیم الشان اسکیم کاپتہ سابق چیف جسٹس کےنئےآڈیوکلپ سےچلتاہے، وقت آگیاہے ان کی غلطیوں کو درست کیاجائے،قوم انصاف کی منتظر ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز ن لیگ کے دور حکومت میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کودی گئی ہدایات کی مبینہ آڈیو منظرعام پر آئی تھی ، جس میں مریم نواز نے مبینہ طور پر اے آروائی سمیت کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی فور نیوز، نائنٹی ٹو نیوز، سماء اور اےآر وائی کو بالکل کوئی اشتہار نہیں دیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں