اشتہار

شہباز اور حمزہ کو پیرول پر رہائی میں توسیع مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے بیٹے اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی میں توسیع مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں ایک روز کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

ذرایع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج شہباز شریف اور حمزہ کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست پر فیصلے کے لیے مشاورتی اجلاس بلایا تھا، جس میں ایک روز کے لیے پیرول کی مدت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔

- Advertisement -

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈرز کی پیرول پر رہائی کی مدت آج ڈھائی بجے ختم ہو رہی ہے، شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو والدہ بیگم شمیم اختر کی تدفین کے لیے پیرول پر پانچ دن کے لیے رہا کیا گیا تھا۔

شہباز شریف کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست، پنجاب حکومت کا انکار

واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کی پیرول پر رہائی کی مدت میں توسیع کے لیے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری عطا تارڑ کی جانب سے محکمہ پنجاب کو درخواست دی گئی تھی، تاہم پی ٹی آئی حکومتی ذمہ داران کی جانب سے بیانات میں صاف طور سے کہا گیا تھا کہ یہ درخواست منظور نہیں کی جائے گی۔

گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے، پیرول پر رہائی میں توسیع دینا حکومتی پالیسی میں نہیں ہے، شہباز شریف کو والدہ کی تدفین کے لیے ریلیف دیاگیا تھا، اب سیاسی گٹھ جوڑ کے لیے رہائی میں توسیع کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں