پیر, جون 17, 2024
اشتہار

چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی پر شہباز شریف کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ کیس میں دی جانے والی سزا معطل کر دی ہے اور فوری رہائی کا حکم دیا ہے جس پر سابق وزیراعظم شہباز شریف کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ گڈ ٹو سی یو اور ’’وشنگ یو گڈ لک‘‘ کا پیغام عدالت تک پہنچا، اعلیٰ عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت یہ نہ کرے تو اور کیا کرے؟ فیصلے سے پہلے سب کو پتہ ہو فیصلہ کیا ہو گا تو یہ لمحہ فکریہ ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سزا یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ جج لگایا گیا تھا لیکن لاڈلے کو بچانے کے لیے چیف جسٹس خود مانیٹرنگ جج بن گئے۔ نظامِ عدل کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔

توشہ خانہ کیس میں‌ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ، رہا کرنے کا حکم

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف جھکے ترازو اور انصاف کو مجروح کرتا نظام عدل قابل قبول نہیں، خانہ کعبہ والی گھڑی بیچ کھانے والے کے سامنے قانون بے بس ہے جب چور اور ریاستی دہشتگردی کی سہولت کاری ہوگی تو عام آدمی کو انصاف کیسے ملے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں