لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت سے کسی بھی قسم کے ریلیف کی بھیک نہیں مانگ رہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول سے گفتگو ہوئی مکمل اتفاق ہے عید کے بعد رہبر کمیٹی کی میٹنگ ہوگی۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن نے اپنی تجاویز پیش کی ہیں،اپوزیشن حکومت سے کوئی ریلیف کی بھیک تونہیں مانگ رہی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم تو کہتے ہیں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو پڑھ لیں،عدالتی فیصلے کے مطابق ہی نیب سےمتعلق تجاویز پیش کی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پہلے رہبرکمیٹی اور پھر اے پی سی ہوگی جس میں لائحہ عمل طے کریں گے۔
نیب کا اس وقت کالا قانون ہے جس کو تبدیل کرنا ناگزیر ہے، بلاول بھٹو
اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا، عید کے بعد رہبر کمیٹی میٹنگ میں عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔