تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ہماری معیشت کے لیے اہم ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام  کی بحالی ہماری معیشت کیلیے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں بلکہ ایک مرحلہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ہماری معیشت کے لیے اہم ہے، آئی ایم ایف پروگرام ہماری معیشت کو نئی سمت دینے کا ایک راستہ ہے، لیکن صرف یہ پروگرام ہی غیر مستحکم معیشت کی بحالی کے لیے کافی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کو خود کفیل بنانے اورمعاشی خود انحصاری کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنی ہوگی، معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنی ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے، ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کرتے ہوئے 1.17 ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرضے کی منظوری دے دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرض کی یہ رقم آئی ایم ایف کی جانب سے اسی ہفتے پاکستان کو منتقل کر دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -