جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اہلیہ کی طبیعت ناساز، شہباز شریف علاج کیلیے لندن لے کر جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبعیت ناساز ہے اور آئندہ چند روز میں وہ شوہر کے ہمراہ علاج کے لیے لندن جائیں گی۔

اے آر وائی نیوز کو شریف خاندان کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہے اور آئندہ چند روز میں شہباز شریف انہیں علاج کے لیے لندن لے کر جائیں گے۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نصرت شہباز کا گزشتہ 6 روز سے اتفاق اسپتال ماڈل ٹاؤن میں علاج جاری ہے تاہم مزید علاج لندن میں ہوگا۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے الوداعی خطاب کریں گے

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے آئندہ چند روز میں لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ مقیم اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات بھی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں