تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

شہباز شریف کے اثاثے وزیراعلیٰ بننے کے بعد بڑھے، ڈیلی میل کاجواب عدالت میں جمع

ڈیلی میل شہباز شریف اور ان کے داماد سے متعلق چھپنے والی خبر پر قائم ہے اور اس نے شواہد عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔

شہباز شریف کیس میں برطانوی روزنامے ڈیلی میل نے شواہد عدالت میں جمع کرادیے ہیں، عدالت میں جمع کرائے گئے جواب 49 صفحات پر مشتمل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیلی میل کا جواب نیب کے شہباز شریف پر کیے گئے ریفرنس پر مشتمل ہے جواب میں شہباز شریف اور خاندان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔

جواب میں شریف فیملی کے ملازمین کے بیانات شامل ہیں، دبئی اور پاکستان میں بینکوں میں پیسے جمع کرانے والے ملازمین کے نام بھی شامل ہیں۔

ڈیلی میل نےلکھاشہبازشریف کےوزیراعلیٰ بننےکےبعداثاثوں میں اضافہ ہوا، پیش کئےگئےشواہدمیں رمضان شوگرملزکابھی ذکر کیا گیا ہے۔

ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ مضمون چھاپنےسے پہلے شریف فیملی کا موقف بھی لیا گیا۔

ڈیلی میل کے مطابق ڈیوڈ روز نے دو بار سلیمان شہباز نے دو بار بات کی، مریم اورنگزیب اور اعظم تارڑ نے بھی جواب نہیں دیے۔

شہبازشریف کےداماد سے متعلق بھی ڈیلی میل نےجواب عدالت میں جمع کرایا۔

ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے داماد علی عمران کے اثاثے بھی شریف فیملی میں شادی کے بعد بڑھے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اپنے متعلق خبر شائع ہونے پر ڈیلی میل آن لائن کے خلاف لندن ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: لندن ہائی کورٹ، شہباز شریف نے ڈیلی میل آن لائن کے خلاف مقدمہ کردیا

دو سال قبل دائر کیے گئے مقدمے سے متعلق اس وقت شہباز شریف نے اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیلی میل آن لائن نے میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے اور میرے خلاف یہ آرٹیکل سیاسی مقاصد کے لیے لکھا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -