تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

ڈونگا گلی میں شہباز شریف کا بڑا گھر سیل

ایبٹ آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا ڈونگا گلی میں 9 کنال، ایک مرلے کا گھر سیل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈونگا گلی، ایبٹ آباد میں تعمیر شدہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا بڑا گھر سیل کر دیا ہے۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے نو کنال ایک مرلے گھر پر مشتمل جائیداد جی ڈی اے نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے حکم پر سیل کی ہے۔

یاد رہے کہ 11 دسمبر کو احتساب عدالت نے شہباز شریف فیملی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا، تحریری فیصلے میں کہا گیا تھا کہ شریف فیملی بیرون ملک سے منتقل ہونے والی رقوم پر مطمئن نہیں کر سکی ہے، عدالت قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  شہباز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات جاری

نیب کی جانب سے عدالت میں شہباز شریف فیملی کے 15 اثاثوں کا ریکارڈ پیش کیا گیا تھا، جن میں ماڈل ٹاؤن میں 96 اور87 ایچ کی 10 کنال کی رہایش گاہیں، چنیوٹ میں 180 اور 209 کنال زمین، ایبٹ آباد، ڈونگا گلی میں 9 کنال 1 مرلے کے نشاط لاجز، ڈی ایچ اے کے فیز 5 میں 10،10 مرلے کے 2 گھروں کی جائیداد، پیر سوہاوہ میں 3 جائیدادیں، جوہر ٹاؤن اور جوڈیشل کالونی میں پلاٹس جب کہ نو کمپنیوں میں شئیرز شامل ہیں۔

یاد رہے نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف فیملی 15 اثاثے منجمد کرنے کی درخواستیں دائر کررکھی تھیں، درخواست میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف، ان کی اہلیہ اور بیٹوں کے تمام اثاثے منجمد کیے جائیں کیوں کہ وہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

تحریری فیصلے کے مطابق شریف فیملی اس فیصلے اور اعتراضات پر 14 دن تک عدالت میں درخواست دائر کر سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -