جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شہباز تتلہ کیس، ایس ایس پی مفخرعدیل نے گرفتاری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شہباز تتلہ کیس میں مفرور ایس ایس پی مفخرعدیل نے لاہور پولیس کو گرفتاری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہباز تتلہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل نے لاہور پولیس کو گرفتاری دے دی، مفخر عدیل نے گزشتہ رات گرفتاری دی۔

ذرائع کے مطابق چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں تفتیش جاری ہے، مفخر عدیل اور گرفتار دوست اسد بھٹی سے بھی تفتیش جاری ہے۔

سی سی پی او ذوالفقار حمید نے گرفتاری سے متعلق تصدیق سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ شہباز تتلہ کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاش تیزاب میں ڈال دی گئی تھی، پولیس نے قتل میں معاونت کرنے والے اسد بھٹی کو گرفتار کیا تھا، پولیس نے اسد بھٹی کی نشاندہی پر لاش کی تلاش شروع کی تھی۔

مزید پڑھیں: مفخر عدیل نے شہباز تتلا کا قتل کیسے کیا؟ مزید انکشافات

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 20 فروری کو پولیس نے ایس ایس پی مفخر عدیل کے گھریلو ملازم عرفان کو بھی حراست میں لیا تھا۔

اسد بھٹی نے بیان دیا تھا کہ 8 فروری کو مفخرعدیل کی جیپ فیروزپور روڈ سے گزرتے ہوئے دیکھی گئی، تیزاب کے بڑے ڈرم سے مواد 2 چھوٹے ڈرموں میں ڈال کر جیپ میں رکھا گیا، اور دونوں ڈرم روہی نالے میں بہائے گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اسد بھٹی کے بتائے گئے وقت کی سیف سٹی کیمروں نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

خیال رہے کہ انویسٹی گیشن ٹیم ٍکی جانب سے فیروزپور روڈ نالہ پر شواہد کی تلاش جاری ہے، مفخرعدیل نے مبینہ طور پر کنکر پلی پر ڈرم خالی کیے، پولیس نے گزشتہ ماہ فرضی نمونہ جات نالے میں بہا کر دیکھے تھے، فرضی نمونے بہانے سے اندازہ لگایا گیا تھا کہ مبینہ لاش کی باقیات کہاں تک جا سکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں