تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شہید ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

اے آر وائی نیوز کے شہید صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق پیر کو کریں گے۔

درخواست کے متن کے مطابق تین نومبر کو ارشد شریف کی فیملی کے فوکل پرسن نے انتظامیہ سے رپورٹ مانگی جس میں کہا گیا کہ ان کے پاس پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں پولیس کے پاس ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ’پولیس کے پاس گئے تو انہوں نے بھی انکار کرتے ہوئے انتظامیہ سے رابطے کا کہہ دیا، پمز انتظامیہ سے بارہا رابطہ کیا نہ انکار کرتے ہیں نہ رپورٹ فراہم کرتے ہیں۔‘

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ فراہم نہ کرنے پر والدہ کا بڑا اقدام

’پمز اور لوکل انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق اندھیرے میں رکھا ہوا ہے، ارشد شریف کی فیملی کی مشکل وقت میں رپورٹ کے لیے تذلیل کی جارہی ہے۔‘

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شک ہے کہ حقائق مسخ کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ردوبول کیا جاسکتا ہے پورے عمل کو شفاف بنانے کے لیے ارشد شریف فیملی کو ہر لمحہ آگاہ رکھا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ’بغیر کسی تھرڈ پارٹی کی مداخلت کے پورے عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی جائے، شہید ارشد شریف کی فیملی کے فوکل پرسن کو پورے عمل میں شامل کیا جائے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ ان کی فیملی کو فراہم کی جائے بغیر فیملی اجازت پبلک نہ کی جائے۔‘

Comments

- Advertisement -