تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

کوہلو آپریشن میں شہید میجر محمد جواد اور کیپٹن صغیرعباس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈی : کوہلومیں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے میں شہید میجر محمد جواد اور کیپٹن صغیر عباس کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے میجر محمد جواد شہید اور کیپٹن صغیر عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی اور کوٹ ادو میں ادا کی گئی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد کی شرکت کی۔

ترجمان نے بتایا کہ میجر جواد شہید کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔

دوسری جانب ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے کیپٹین صغیرعباس شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے بستی پتال میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں حاضر سروس اور ریٹائیرڈ آفیسرز کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

جس کے بعد شہید میجر محمد جواد اور کیپٹن صغیرعباس فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

میجر جواد شہید کا تعلق کلر کہار کے علاقے پشال کلاں سے ہے،انھوں نے سوگواران میں بیوی اور دو بیٹے چھوڑے۔

میجر جواد شہید نے 123 پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا اور انفنٹری کی مایہ ناز فرنٹئیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔

کیپٹن صغیر نے 137پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا اور آرمی کی ائیر ڈیفنس کور جوائن کی۔

گذشتہ روزبلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں میجر محمد جواد اور کیپٹن صغیر عباس نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن بلوچستان میں امن و امان اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں کر سکتا، سیکیورٹی ادارے جانوں کی پرواہ کیۓ بغیر دھشتگردوں کے ناپاک عزاٸم کے خلاف ہمیشہ سینہ سپر رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -