جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کوفوجی اعزازکے ساتھ سپردخاک کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونےوالے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کو فوجی اعزازکےساتھ کیولری گراؤنڈ قبرستان لاہور میں سپردخاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کےبزدلانہ حملےمیں شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کی نمازجنازہ پورے فوجی اعزازکے ساتھ ایوب اسٹیڈیم لاہورمیں ادا کی گئی۔

- Advertisement -

نمازجنازہ میں کورکمانڈرلاہورلیفٹنٹ جنرل عامرریاض،اسٹیشن کمانڈرنیوی ایس ایم شہزاد اورلارڈ مئیرکرنل ریٹائرڈ مبشرجاوید سی سی پی او امین وینس سمیت شہید کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

نمازجنازہ کےبعد گراونڈ اللہ اکبراور پاکستان زندہ باد کےنعروں سے گونج اٹھا۔

جس کے بعد قومی پرچم میں لیپٹے قوم کے بیٹےعبدالمعید کو فوجی اعزاز کے ساتھ کیولری گراؤنڈ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

اکیس سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید نے بہن بھائی میں سب سے بڑے تھے اورحال ہی میں پی ایم اے کورس پاس کیا تھا ،شمالی وزیرستان میں ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔

گذشتہ روز سیکنڈلیفٹیننٹ عبدالمعیدشہیدکی وہاڑی میں نمازجنازہ ادا کی گئی تھی ، جس میں سول،عسکری حکام اورشہریوں نے شرکت کی ، نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہیدعبدالمعیدکاجسدخاکی تدفین کیلئے لاہور منتقل کیا گیا۔


 مزید پڑھیں :  شمالی وزیرستان،  21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید 


یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔

شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

مزید خبریں