جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’لائن و لینتھ اور سوئنگ نہیں تو اسپیڈ کا فائدہ نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارتی فاسٹ بولر عمران ملک کی اسپیڈ سے متعلق سوال پر جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اگر فاسٹ بولر کے پاس اسپیڈ ہے لیکن لائن و لینتھ اور سوئنگ نہیں ہے تو ایسی اسپیڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ عمران ملک نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں سن رائزز حیدرآباد کی نمائندگی کی اور پورے ٹورنامنٹ میں ان کی بولنگ اسپیڈ کے چرچے رہے۔

فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی فاسٹ بولر کی تعریف کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے بھارتی فاسٹ بولر عمران ملک نے اپنی تیز فتار بولنگ سے سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

شعیب اختر کا کہنا ہے کہ اگر عمران ملک میرا ریکارڈ توڑتا ہے تو مجھے خوشی ہوگی۔

شعیب اختر نے کہا کہ میں عمران ملک کا طویل کیریئر دیکھ رہا ہوں، لیکن اسے اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ اس عمل میں زخمی نہ ہوں۔

سابق فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے مجھے تیز ترین گیند بازی کے 20 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی جارہی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک کوئی بھی میرا ریکارڈ نہیں توڑ سکا لیکن کوئی ایسا ضرور ہوگا جو اس ریکارڈ کو توڑ ے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں