قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کاؤنٹی کرکٹ میں تباہی مچانے کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کاؤنٹی کرکٹ میں مڈل سیکس کوجوائن کرلیا، ٹریننگ سیشن میں جم کر پریکٹس کی اور رمضان کا تحفہ وصول کیا۔
شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا اعزاز کی بات ہے، لارڈز میں پر فارم کرنا ہر کرکٹر کا خواب ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کے علاوہ قومی کرکٹرز محمد رضوان، شان مسعود، حارث رؤف، حسن علی بھی کاؤنٹی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
گزشتہ دنوں حارث رؤف نے کاؤنٹی کرکٹ میں 6 وکٹیں حاصل کیں تھی جبکہ حسن علی نے بھی 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔