پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

اہلیہ کو بولنگ پسند ہے یا بیٹنگ؟ شاہین آفریدی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ اہلیہ کو بولنگ پسند ہے لیکن وہ کہتی ہیں‌ بیٹنگ بھی کیا  کرو۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے حال ہی میں نجی چینل کو انٹرویو دیا جس میں ان سے انشا سے پہلی ملاقات اور پھر شادی کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

شاہین آفریدی سے سوال کیا گیا  کہ انشا کو آپ کی بیٹنگ زیادہ پسند ہے یا بولنگ؟ جواب میں شاہین مسکرائے اور کہا بولنگ تو ظاہر ہے میں کرتا ہی ہوں لیکن جب بیٹنگ نہیں کرتا زیادہ تو وہ کہتی ہے بیٹنگ کیا کرو۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا اہلیہ میرے کھیل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی لیکن وہ مجھے سپورٹ کرتی ہیں۔

شاہین سے جب سوال کیا گیا کہ آپ کی شادی کا خیال سب سے پہلے کسے آیا تو انہوں نے جواب دیا ‘شادی مجھے کرنی تھی تو خیال بھی مجھے ہیں آیا، میرے بھائی اور لالا کی کافی پرانی دوستی تھی، امی رشتہ مانگنے گئی تھیں’۔

انشا سے پہلی ملاقات سے متعلق شاہین نے کہا ‘ہماری باقاعدہ کوئی پہلی ملاقات نہیں ہوئی، گھر آنا جانا تھا تو ملاقات ہو جایا کرتی تھی’۔

شاہد آفریدی سے متعلق سوال پر شاہین نے کہا کہ میں اب بھی انہیں لالا ہی کہہ کر مخاطب کرتا ہوں، شاہد آفریدی بظاہر غصے کے تیز لگتے ہیں لیکن وہ بالکل غصے والے نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں