جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

شاہین آفریدی نے بھارتی بولر کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 کرکٹ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے کم عمر بولر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے جسپریت بمرا سے ٹی 20 وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے کم عمر بولر کا اعزاز چھین لیا۔

Shaheen Afridi is the youngest pacer to scalps 100 T20 scalps

شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل 20 برس اور 326 دن کی عمر میں عبور کیا۔

انیس برس کی عمر میں ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے بمرا نے اس طرز کی کرکٹ میں 100 وکٹیں 23 برس اور 57 دن کی عمر میں مکمل کرلی تھیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2018 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد سے وہ مسلسل قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں