اشتہار

مسلسل ناکامیوں کے بعد کپتان شاہین آفریدی نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان و فاسٹ مین بولر شاہین شاہ آفریدی نے مسلسل ناکامیوں کے بعد بھی اچھے نتائج کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

پاکستانی بلے باز آج بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے، نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے کر فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 224 رنز بنائے، جواب میں قومی ٹیم محض 179 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور یوں سیریز میں مسلسل تیسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

- Advertisement -

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ شکست سے فرق نہیں پڑتا ٹیم کا ہر کھلاڑی محنت کررہا ہے، بہت سی غلطیاں ہوئیں، خاص طور پر بالنگ توقعات کے مطابق نہیں کرسکے۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دیکر فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اس ٹیم میں صلاحیت ہے، وننگ کمبی نیشن تیار کرنے کے لیے کچھ وقت دینا پڑے گا، ماضی کےنتائج کو دیکھ کر تینوں میچز میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ مشاورت سے کیا۔

بابر اعظم نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پاکستان کے کپتان نے بابر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم  نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ بہترین بیٹر ہے، انہوں نے تین میچوں میں تین بہترین اننگز کھیلی، اگر انہیں ایک اینڈ سے سپورٹ ملتی تو وہ میچ ختم کرکے واپس آتے۔

کپتان شاہین نے مڈل بیٹر اعظم خان اور صائم ایوب کے دفاع میں کہا کہ اعظم خان مڈل آرڈر کے بہترین کھلاڑی ہیں جبکہ صائم ایوب مستقبل کے سپر اسٹار ہیں، نیوزی لینڈ کی کنڈیشن تھوڑی مشکل ہے ہمیں ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کے دفاع میں کہا کہ بولرز کو بھی رنز پڑے ہیں، میچ میں ایسا ہوتا ہے، حارث رؤف ہمارے بیسٹ بولر ہیں، نیوزی لینڈ کے چھوٹے میدانوں میں 40،50  رن دینا کوئی بڑی بات نہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں