روٹرڈیم: پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نیدرلینڈز کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچز نہیں کھیل سکیں گے.
اس بات کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو کی ہے۔
پی سی بی کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پہلے دو میچوں سے باہر ہو گئے ہیں کیونکہ وہ اس وقت سری لنکا کے دورے کے دوران گھٹنے کی انجری کے بعد بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ری ہیب جاری ہے اور وہ کافی بہتر محسوس کررہے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی دراصل نوجوان فاسٹ باؤلرز کے لیے صلاحیتوں کے اظہار کا سنہری موقع ہے۔
انہوں نے فینز کو بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ فینز کو دونوں ٹیموں کے درمیان اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
اسکواڈز:
قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود