اشتہار

’شاہین آفریدی کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

گزشتہ دنوں شاہین اور انشا آفریدی کی بارات اور ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ساتھی کھلاڑیوں، شوبز شخصیات اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

شاہین آفریدی کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

- Advertisement -

تاہم اب قومی ٹیم کے سابق کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ اب وہ شاہین آفریدی کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ثقلین مشتاق نے شاہین آفریدی کے ساتھ ٹریننگ سیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی۔

ثقلین مشتاق نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ شاہین شادی کی مبارک ہو لیکن یہ یاد رکھنا کہ میں صرف گراؤنڈ میں آپ کا کوچ نہیں رہا، اب میں ایک مینٹور اور کوچ کے طور پر آپ کو بہترین شوہر بننے کی کوچنگ دوں گا، وہ تمام دن یاد آتے ہیں لیکن میری دعائیں آپ کی اور آپ کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

سابق کوچ نے انشا آفریدی کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی شاہین آفریدی کے ساتھ ایک بہترین زندگی کی دعا کرتا ہوں جو کہ نا صرف ایک بہترین کھلاڑی ہیں بلکہ ایک بہترین انسان بھی ہیں جو آپ کی شہزادی کا مکمل طور پر خیال رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں