پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑیوں شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش ڈرافٹ کے لئے رجسٹریشن کروادی۔
رپورٹس کے مطابق ڈرافٹ کے لئے کل 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے، پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی ڈرافٹ کے لئے دستیاب کھلاڑیوں میں شامل ہے۔
بی بی ایل 15 اور ڈبلیو بی بی ایل 11 کے لیے ڈرافٹ 19 جون کو منعقد ہوگا۔
بی بی ایل15 کی اعلان کردہ ابتدائی فہرست میں ویسٹ انڈیز کے شیمار جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور ٹِم ساؤتھی بھی شامل ہیں۔
انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔
ڈبلیو بی بی ایل 11 کی ابتدائی فہرست میں انگلینڈ کی ہیتر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون میں شامل ہیں۔
بھارت کی جمیما روڈریگز اور شیکھا پانڈے جبکہ جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن اور ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن بھی فِہرست کا حصہ ہیں۔
ڈرافٹ کے لیے مکمل فہرست اور کھلاڑیوں کی دستیابی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔
جنرل منیجر بگ بش لیگز الیسٹر ڈوبسن کا کہنا ہے کہ ان عالمی ستاروں کی شرکت بگ بیش لیگ میں ایک نیا رنگ بھر دے گی۔
ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
الیسٹر ڈوبسن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی، محمد رضوان، ہیتر نائٹ اور سوفی ایکلسٹون جیسے نام یہ ثابت کرتے ہیں کہ بی بی ایل اور ڈبلیو بی بی ایل دنیا بھر کے بڑے کھلاڑیوں کے لیے پرکشش لیگز ہیں۔