پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: شاہین آفریدی نے ٹیم کی موجودہ کارکردگی کی اہم وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

ایڈیلیڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں نوجوان پلیئرز ہیں جن کے پاس تجربے کی کمی ہے البتہ ہم مستقبل میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کام پرفارم کرنا ہے مگر ٹیم مینیجمنٹ کو دیکھا چاہیے کہ اسکواڈ میں شامل لڑکوں کے پاس کتنا تجربہ ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پنک بال سے باؤلنگ کرانے میں ہمیں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ اسے مختلف انداز سے کرنا پڑتا ہے، اس معاملے میں ہمارا تجربہ آسٹریلوی باؤلرز سے کم ہے، انہوں نے اچھی جگہ ٹارگٹ کر کے کامیابیاں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: وارنر نے برائن لارا کا ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بتا دی

شاہین آفریدی نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اننگز کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت اچھے طریقے سے بیٹنگ کی اور تمام باؤلرز کا اچھے انداز سے سامنا کیا، ہم محنت کررہے ہیں، میں ہر گزرے دن کی غلطیوں سے سیکھ کر سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی باؤلرز آسٹریلوی بلے بازوں کے آگے بے بس نظر آئے اور انہوں نے صرف تین وکٹوں کے نقصان پر 589 رنز اسکور کیے جس میں ڈیوڈ وارنر کی 335 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں