جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

آخر کے اوور اچھے نہیں ہورہے، شاہین شاہ آفریدی نے اعترف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے مین اسٹریم پیسر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آخر کے اوور اچھے نہیں ہورہے، انگلی بالکل ٹھیک ہے ایکسرے کرایا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سہ فریقی سیریز کا میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انگلی میں کچھ سوجن باقی ہے امید ہے بہتر ہوجائے گی، سہ فریقی سیریز کے میچزاس ہی لیے ہورہے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی اچھی تیاری ہوجائے۔

شاہین آفریدی نے جنوبی افریقی بیٹر سے تکرار کے حوالے سے بتایا کہ پہلی بار اس نے کچھ نہیں بولا تھا میں نے اسے وکٹ لینے کیلئے تنگ کیا تھا۔

رضوان اور سلمان کی سنچریاں، پاکستان، جنوبی افریقا کو ہرا کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

بعد میں اس پلئیر نے سنگل لیا تو مجھے ہٹ کیا، گراؤنڈ میں جو بھی تھا وہ وہیں کی حد تک تھا، وہ بھی اپنے ملک کےلئے کھیلتے ہیں ہم بھی اپنے ملک کےلئے کھیلتے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ بولر نے کہا کہ یہاں کوئی بابر یا شاہین نہیں صرف پاکستان ہے، منفی چیز جب تک ہوگی کہیں بھی ترقی نہیں ہوسکے گی۔

شاہین آفریدی اور میتھیو میں گرما گرمی کی ویڈیو وائرل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں