تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

شاہین کے میسیجز پڑھنا یاد نہیں رہا، آفریدی کی دلچسپ گفتگو

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اپنے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین کے بھیجے گئے میسیج پڑھنا ہی بھول گئے۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کے میسجز آئے تھے میں نے پڑھے ہی نہیں امریکا سے آکر نیندیں پوری کی ہیں آپ کے پوچھنے پر مجھے یاد آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شاہین کے میسیجز دیکھنا یاد ہی نہیں رہا، کچھ دن پہلے اس سے بات ہوئی تھی تو وہ بہتر محسوس کررہا تھا۔

شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین نے مجھے ایونٹس میں جانے سے معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے منع کیا ہے اس لیے نہیں جاپاوں گا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے ورلڈکپ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور شاہین آفریدی کی مکمل فٹنس اور ٹیم میں ہونا بہت ضروری ہے اس کی ٹریننگ بھی اہمیت رکھتی ہے۔

شاہد آفریدی نے بابراعظم کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی سوچ بڑی کریں انہیں درمیانی سوچ نہیں نکلنا ہوگا بڑی سوچ کے ساتھ بڑے رنز بنانے ہیں جب کہ محمد رضوان کو مشورہ دیا کہ وہ جس طرح کھیل رہے ہیں اس کو جاری رکھیں اور کسی کہ نہ سنیں۔

Comments

- Advertisement -