پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

شاہین شاہ آفریدی ناراض ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر ناراض ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ ’ہماری پرائیویسی کا احترام نہیں کیا گیا میری درخواست کے باوجود لوگوں نے لحاظ نہیں کیا لوگ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہے۔

انہوں نے لکھا کہ میں سب سے پھر درخواست کروں گا کہ ہماری فیملی سے تعاون کریں ہمارا یادگار دن نہ خراب کریں۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی انشا آفریدی گزشتہ روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں