اشتہار

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شادی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر جن کا رواں سال فروری میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا سے نکاح ہوا ہے اپنی شادی کے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس سوال کے جواب میں کہ انشا آفریدی سے شادی کا خیال کس کو آیا جس کا جواب دیتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا کہ شادی مجھے کرنی تھی تو خیال بھی مجھے ہی آیا لیکن انشا کا رشتہ مانگنے کے لیے میری والدہ شاہد آفریدی کے گھر گئی تھیں۔

اسٹار فاسٹ بولر نے اپنی اہلیہ انشا سے شادی سے قبل پہلی ملاقات کے حوالے سے کہا کہ باقاعدہ پہلی ملاقات تو کہیں نہیں ہوئی تاہم ان کے سسر سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور میرے بڑے بھائی ریاض آفریدی کی دوستی تھی تو ایک دوسرے کے گھر میں آنا جانا تھا تو وہیں انشا سے بھی ملاقات ہو جایا کرتی تھی۔

- Advertisement -

شاہین شاہ نے یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے سسر شاہد آفریدی کو اب بھی لالہ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ وہ بظاہر غص کے تیز معلوم ہوتے ہیں لیکن مزاج اس کے بالکل برعکس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ انشا میرے کھیل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتیں لیکن ہر چیز میں سپورٹ ضرور کرتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں