اشتہار

شاہین آفریدی نے انشا کے ساتھ تصویر اور پیغام شیئر کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اہلیہ انشا آفریدی کے ساتھ تصویر اور پہلا پیغام شیئر کردیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی گزشتہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی شادی کی تقریب کراچی جبکہ ولیمہ دو روز قبل اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

شاہین اور انشا کی شادی میں قومی کرکٹر، شوبز اسٹارز اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

- Advertisement -

شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کو مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد اور زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

تاہم اب شاہین آفریدی نے سوشل میڈیا پر شادی کے بعد اہلیہ انشا کے ساتھ تصویر اور پہلا پیغام شیئر کیا ہے۔

فاسٹ بولر نے شاہد آفریدی کے ہمراہ شادی اور اہلیہ انشا کے ساتھ ولیمے کی تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شاہین اور انشا کی اس تصویر میں دونوں کا چہرہ نظر نہیں آرہا بلکہ ان کے ہاتھ ایک دوسرے کے ہاتھوں میں دکھائی دے رہے ہیں اور انشا کے ہاتھ میں مہندی لگی ہوئی ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شادی پر آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
شاہین آفریدی نے لکھا کہ ’آپ سب کی نیک خواہشات و تمناؤں کا شکریہ، یہ کسی خاص انسان کے ساتھ پیار محبت اور خوشیوں کی شروعات ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں