اشتہار

‘لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، پی ایس ایل میں آپ کو شاہین آفریدی تو نظر آئے گا’

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی ڈرافٹنگ کا عمل ہوچکا ہے جس میں فرنچائزز نے متعدد ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کا انتخاب کیا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے پوچھا گیا کہ شاہد آفریدی فی الحال کسی ٹیم سے منسلک نہیں ہیں، تو کیا مستقبل میں انہیں لاہور قلندرز کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے؟

سوال کے جواب میں شاہین شاہ نے کہا کہ ‘لالا نہیں ہیں تو کیا ہوا، آپ کو شاہین آفریدی تو نظر آئے گا’۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مثبت کرکٹ کھیلیں اور عوام کو تفریح فراہم کریں، میرا ری ہیب جاری ہے، میں جلد میدان میں کھیلتا نظر آؤں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق جارح مزاج سپر اسٹار بوم بوم آفریدی کسی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے اور اسی حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی سے سوال بھی کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں