تازہ ترین

شاہین نے اسٹمپ کو ٹارگٹ کیوں نہیں بنایا؟ وسیم اکرم کا حیران کن تبصرہ

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 271 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین ،محمد وسیم جونیئر، اسامہ میر اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم اس سنسنی خیز میچ میں دونوں ٹیم پریشر میں نظر آئی، جہاں پاکستانی پیسر نے پروٹیز پر اپنا دباؤ ڈالے رکھا تھا، لیکن میچ کے آخر میں جنوبی افریقہ کے ٹیل اینڈر  نے اپنی ٹیم کو جیت دلائی۔

اسی سی متعلق اے آر وائی زیپ کے شو ’ دی پویلین‘ کے شو میں سوال کیا گیا کہ شاہین شاہ نے جنوبی افریقی ٹیل اینڈرز کے خلاف اسٹمپ کو نشانہ کیوں نہیں بنایا؟‘‘۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے وسیم اکرم نے کہا کہ جب گیند ریورس ہوتا ہے تو اس کا مطلب اس پر بولر کا کنٹرول ہے، جب گیند پر کنٹرول ہوگا تو اس وقت مڈل سے بولنگ کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ٹیل اینڈرز کے وکٹ لینے کا چانس زیادہ ہوتا ہے، انہوں نے حیران کن انکشاف کیا اور کہا کہ ’’میرے خیال سے شاہین اسٹمپ کی جانب اس لیے بولنگ نہیں کروا رہے تھے کیوں کہ اس وقت ان کا گیند پر کنٹرول نہیں تھا‘‘۔

Comments

- Advertisement -