پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے بازی کے لیے مشہور شاہد آفردی کس بولر سے ڈرتے تھے سالوں بعد انھوں نے انکشاف کردیا۔
شاہد آفریدی جن کی بیٹنگ کی ایک دنیا دیوانی تھی، وہ بھلے چند گیندوں کے لیے کریز پر آئیں یا لمبا وقت گزاریں شائقین ان کی بیٹنگ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں آتے تھے، اب انھوں نے اپنے کیرئیر کے دوران مشکل ترین گیند باز کا نام بتایا ہے جس کا سامنا انھیں مشکل ترین لگتا تھا۔
سابق جارح مزاج بیٹر نے دنیا کے چند بہترین بولرز میں سے ایک گلین میک گرا کو مشکل ترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیرئیر کے دوران آسٹریلوی بولر کو کھیلنا کافی مشکل رہا۔
نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ میں انھوں نے دنیائے کرکٹ کے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلین میک گرا نہ صرف صحیح لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتے تھے بلکہ انکی سوئنگ اور باؤنس سے نمٹنا ایک بڑا چیلنج تھا۔
شاہد آفریدی کا صائم ایوب سے متعلق بڑا دعویٰ!
اسی پوڈ کاسٹ کے دوران شاہد آفریدی نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ نوجوان اوپنر صائم ایوب انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔
شاہد کا کہنا تھا کہ انھوں نے صائم سے فون پر بات کی تھی اور ان کی خیرتی پوچھی تھی، صائم کو ری ہیب کا عمل شروع کیرنے میں مزید 3 ہفتے لگیں گے۔