اشتہار

یونس خان کے خلاف بغاوت کس نے کی؟ شاھد آفریدی نے کہانی بے نقاب کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یونس خان کے خلاف سال دو ہزار نو چیمپئنز ٹرافی میں بغاوت ہوئی، کھلاڑی ان کی قیادت میں کھیلنے کیلئے تیارنہیں تھے، بحیثیت نائب کپتان خود کو اکیلا محسوس کررہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی کتاب گیم چینجر کے مزید اقتباسات منظر عام پر آگئے جس میں سابق کپتان اور کھلاڑیوں پر تنقید کی گئی ہے۔

انہوں نے یونس کےخلاف بغاوت کی اندرونی کہانی بیان کردی، شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ سال دو ہزار نو کی چیمپئنزٹرافی میں یونس خان کے خلاف بغاوت ہوئی تھی، ایک کھلاڑی نے معاملے کو بڑھاوا دیا۔

- Advertisement -

چیمپئنز ٹرافی کے دوران اس بیٹسمین نے سب کو یونس خان کے خلاف اکسایا تھا، کھلاڑی یونس خان کی قیادت میں کھیلنے کیلئے تیارنہیں تھے ٹیم میں گروپ بندی ہوگئی تھی، نائب کپتان ہونے کے باوجود میں خود کو اکیلا محسوس کررہا تھا۔

اختلافات سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوگیا تھا۔ تنازعات کے بعد یونس خان کو کپتانی سے ہٹادیا گیا، بعد ازاں یونس خان کے خلاف بغاوت کرنے والے کھلاڑی خود بھی ناکام کپتان ثابت ہوئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پاکستان وائٹ واش ہوا، محمد یوسف سے بھی کپتانی چھین لی گئی، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والے خود بھی نہیں بچتے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کی کتاب ’گیم چینجر‘ کے اقتباسات منظرعام پر آگئے، سابق کھلاڑیوں پر تنقید

بوم بوم آفریدی نے مزید کہا کہ رانا نوید الحسن، شعیب ملک اور سعید اجمل نے بھی باغی کرکٹرز کا ساتھ دیا، باغی کرکٹر بعد میں کپتان بنا اور ایک میچ بھی نہیں جیت سکا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں