تازہ ترین

شاہد آفریدی نے ریکارڈ توڑنے پر شاداب سے کیا کہا؟

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے افغانستان کے خلاف سیریز میں ٹی 20 انٹرنیشنل میں 100 وکٹیں مکمل کرکے شاہد آفریدی کو 98 وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 20 میں 100 وکٹیں مکمل کرنے پر آل راؤنڈر شاداب خان کو مبارک باد دی۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’مبارک شاداب، آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا، آپ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں، آپ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہوں۔

سابق کپتان نے لکھا کہ افغانستان کے خلاف پاکستان نے آخری ٹی 20 میں زبردست کامیابی حاصل کی، خوشی ہوئی کہ احسان اللہ اور صائم ایوب اپنا ٹیلنٹ دکھایا، ہمیں نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں 100 وکٹیں مکمل کیں وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی جبکہ مجموعی طور پر ساتویں بولر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل شاہد آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے پاکستانی بولر تھے۔

Comments

- Advertisement -