پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں، 2 اسکولوں کا انتظام سنبھال لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے، ریڑھی اور وانگی گوٹھ میں 2 اسکولوں کا انتظام سنبھال لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے،ریڑھی اور وانگی گوٹھ میں دو اسکولوں کا انتظام سنبھال لیا، شاہد آفریدی اور گرین کریسنٹ ٹرسٹ کے درمیان معاہدہ ہوا، آفریدی نے ریڑھی گوٹھ میں ایس اے ایف اسکول کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مشکل حالات کا سامنا کرنے والے بچے اب تعلیم حاصل کریں گے، پاکستان میں تعلیم کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ملک بھر میں 3 اسکول کھل چکے ہیں اب چوتھا وادی تیرہ میں ہوگا، منشیات کے عادی لوگوں کو سیدھے راستے پر لانا ہمارا مقصد ہے۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ ترقی کے لیے تعلیم کا فروغ ضروری ہے، ملک بھر میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، 2020 تک ملک بھر کے پسماندہ علاقوں میں اسکول نیٹ ورک قائم کریں گے۔

شاہد آفریدی کو دیکھ کر بچوں کے چہرے کھل اُٹھے، گرین کریسنٹ ٹرسٹ مشترکہ طور پر ایس اے ایف کے ہمراہ کام کرے گی، ایس اے ایف اسکول کا دائرہ اندرون سندھ تک وسیع کیا جائے گا۔

ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم سے امیدیں تھیں، سرفراز احمد جب سے کپتان بنا ہے ٹیم نے اچھا کیلا، سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانا غلط فیصلہ ہوگا، پی سی بی اعلان کرے، سرفراز احمد ورلڈ کپ تک کپتان ہوں گے، کوچ اور سلیکشن کمیٹی ایک صفحے پر نہیں ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والوں کو موقع ملنا چاہئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں