پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

ہربھجن پر رحم آگیا تھا، شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے روایتی حریفوں کے درمیان میچ سے متعلق ماضی کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ کس طرح انھیں ہربھجن پر رحم آیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے دنیا بھر میں مشہور شاہد خان آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی شہر کانپور میں ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران ہربھجن نے میری طرف رحم طلب نظروں سے دیکھا اس کے بعد میں بولڈ ہوگیا تھا۔

شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں کانپور کی اننگز کی بات کررہا ہوں وہاں پر میرے خیال میں 96 رنز پر کھیل رہا تھا تو میں نے مڈ آن کی طرف ہلکا سا پش کیا اور وہ چوکا ہوگیا میری سنچری ہوگئی۔

سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بیٹر بننے کی کوشش کی اور میں نے اگلا بال پاؤں نکال کر روکا، بلے سے بال لگ کر وکٹ میں آگئی اور میں بولڈ ہوگیا۔

شاہد آفریدی نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ بال چھکے والا تھا مجھے مارنا چاہیے تھا، لیکن بیچارے ہربھجن سنگھ نے جس طرح مجھے ایک چوکے کے بعد دیکھا نہ تو مجھے رحم کرلینا چاہیے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں