اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی کا موٹروے پر چالان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا موٹروے پر چالان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آرہے تھے کہ مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹروے پولیس نے 1500 روپے کا جرمانہ کیا۔

سابق کپتان نے موٹروے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے۔

شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جس میں بالترتیب 1716، 8064 اور 1416 رنز بنائے۔

شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران ٹیسٹ میں 48، ون ڈے میں 395 اور ٹی 20 میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں