اشتہار

ٹیم مشکلات کا شکار کیوں رہے گی؟ شاہد آفریدی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بنچ مضبوط نہیں ہوگی تو ٹیم مشکلات کا شکا رہے گی۔

اسپورٹس اکیڈمی پروجیکٹ کے موقع پر شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان اور صائم ایوب اچھے کھلاڑی ہیں دونوں کو مزید مواقع دینے چاہئیں۔

انہوں نے ہا کہ جب تک بنچ اسٹرینتھ مضبوط نہیں ہوگی قومی ٹیم مشکلات کا شکار رہے گی اگر تجربے کرنے ہیں تو جلدی کریں کیونکہ ورلڈ کپ سر پر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ میں اچھا کھیلنا چاہیے تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ کسی کو نائب کپتان بنانے کی ضرورت نہیں، جہاں کپتان کسی وجہ سے میچ میں نہ ہو وہاں موقع دیکھ کر کسی کھلاڑی کو کپتانی کی ذمہ داری دیں۔

واضح رہے اس وقت پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی شاہین آفریدی کے پاس ہے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ان کے نائب ہیں۔

اسی طرح قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ہیں  جبکہ دورہ آسٹریلیا میں شاہین آفریدی نائب کپتان تھے۔

بابر اعظم کے کپتانی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ون ڈے ٹیم کی کپتانی ابھی تک کسی کو نہیں سونپی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں