لاہور : قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے تاریخی میچ میں لیجنڈز کا پرجوش استقبال کیا گیا، شاہد آفریدی اور مصباح الحق کی قذافی اسٹیڈیم آمد پر شائقین کا جوش عروج پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان کھیلا جانے والا میچ دیکھنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے اسٹار بیٹسمین شاہد آفریدی اورمصباح الحق کو بھی مدعو کیا تھا۔
کروڑوں دلوں کی دھڑکن بوم بوم آفریدی اور کامیاب کپتان مصباح الحق گرین شرٹس کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اسٹیڈیم آئے۔ پی سی بی کی دعوت پر دونوں کھلاڑی اسٹیڈیم پہنچے تو ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔
دونوں کھلاڑیوں نے اننگ بریک میں خصوصی رکشوں پر گراﺅنڈ کا چکر بھی لگایا، لیجنڈز کو دیکھ کر شائقین پھولے نہ سمائے۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے اپنا منفرد انداز دکھایا اور شائقین کا جوش بڑھایا۔ سابق کپتانوں نے ٹیم سرفراز احمد کے ساتھ خصوصی تصاویر بھی بنوائیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔