کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاناما کیس کا عدالتی فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے۔
پاکستان کی سیاسی اور عدالتی تاریخ میں آج اہم ترین دن ہے جس کا پوری ملک بے تابی سے منتظر تھی اور ہر چھوٹا بڑا اور خاص و عام پاناما کیس کے فیصلے کے بخارمیں مبتلا دکھائی دے رہا تھا یہی وجہ ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی لوگوں نے اپنی آراء اور تبصروں کا کُھل کر اظہار کیا۔
*پاناما کیس: وزیراعظم نوازشریف نا اہل قرار *
سابق آل راؤنڈر کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ کے ذریعے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاناما فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے اور الله کرے یہ نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں اور ساتھ ہی لالہ نے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ بھی لگایا۔
*نواز شریف نے سپریم کورٹ کے حکم پر وزارتِ عظمیٰ چھوڑ دی*
پانامہ فیصلہ بہت دور رس نتائج کا حامل ہے . الله کرے یہ نتائج پاکستان کے حق میں بہتر ہوں
پاکستان زندہ باد— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) July 28, 2017
واضح رہے آج سپریم کورٹ نے پاناما کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل قرار دے دیا جب کہ اُن کے اہلِ خانہ حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی اورسمدھی اسحاق ڈار کے خلاف مقدمہ درج کرکے نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دیا۔