تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

شاہد آفریدی پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی سے مستعفی

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہد آفریدی پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ تھے تاہم اب انہوں نے کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں چیف سلیکٹر تھے۔

یہ پڑھیں: شاہد آفریدی نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے معذرت کرلی

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی تھے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہیں جبکہ ثنا میر نے بھی مصروفیات کے باعث معذرت کرلی تھی۔

Comments