تازہ ترین

شاہین شاہ کو قومی ٹیم کا کپتان بنائے جانے کی افواہوں پر شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

ایشیا کپ میں پاکستان کی بدترین ناکامی کے بعد کپتان بابر اعظم شدید تنقید کی زد میں ہیں ایسے میں شاہین شاہ کو کپتان بنائے جانے کی افواہیں بھی گشت کر رہی ہیں جن پر ان کے سسر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں واحد انسان ہوں جو شاہین شاہ کو کپتان بننے کی دوڑ سے دور رکھتا ہوں۔

سابق اسٹار آل راؤنڈر نے یہ بیان دے کر سوشل میڈیا پر وائرل ایک نجی میڈیا کی خود سے منسوب اس بیان کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شاہد آفریدی نے شاہین کو بابر اعظم سے بہتر کپتان قرار دیا اور کہا کہ وہ بابر سے زیادہ اچھے انداز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر سکتے ہیں۔ رواں سال لاہور قلندر نے ان کی قیادت میں پی ایس ایل کی ٹرافی جیتی ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ان دنوں ایک ہی چینل پر بیٹھ کر بات کرتا ہوں مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ لوگ مجھ سے منسوب کرکے اپنی طرف سے کیوں من گھڑت باتیں بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ شاہین شاہ آفریدی کو شاداب خان کی جگہ نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -