اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

‘اسی طرح نڈر کرکٹ کھیلتے رہیں’

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اہم پیغام دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر قومی ٹیم کو مبارک باد دی۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف جیت پر ٹیم کو مبارک باد کے ساتھ ساتھ شاباش دیتا ہوں، اس طرح ہی نڈر کرکٹ کھیلتے رہیں، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹی 20ورلڈ کپ کے سپر 12 میں پہلے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا، آج اس نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے مات دی۔

مسلسل دو فتوحات کے بعد قومی گروپ ٹو میں سر فہرست ہے، دو میچز کھیل کر پاکستان نے چا پوائنٹس حاصل کئے ہیں، پاکستان اپنا اگلا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں