جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

ویڈیو: شاہین شاہ کا بیٹا نانا کے گھر پہنچ گیا، شاہد آفریدی کی نواسے کیلیے صراط مستقیم پر چلنے کی دعا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ کا نومولود بیٹا عالیار اپنے نانا کے گھر پہنچ گیا شاہد آفریدی نے نواسے کا استقبال کرنے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

اسٹار فاسٹ بولر جنہیں خدا نے گزشتہ ہفتے بیٹے سے نوازا تھا جس کا نام عالیار رکھا گیا اور یہ خوبصورت نواسا گزشتہ روز اپنے نانا ہر دلعزیز شاہد آفریدی کے گھر پہنچ گیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر اس حوالے سے خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے نواسے کا استقبال کرتے، گود میں لے کر اسے چومتے اور دعا دیتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ اس موقع پر ان کی سب سے چھوٹی بیٹی اپنے بھانجے کو دیکھنے اور گود میں لینے کے لیے بے چین دکھائی دیتی ہے۔

- Advertisement -

شاہد آفریدی نے نواسے کے استقبال کے لیے پھولوں اور غباروں کے ساتھ خوبصورتی سے سجایا ہوا ہے اور وہ ویڈیو میں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ نواسے کو گود میں لیے دکھائی دیتے ہیں۔ سابق کپتان نے جب اپنی بیٹیوں سے نواسے کو پیار کرنے کا کہا تو وہ اپنے بھانجے کو بے اختیار پیار کرنے لگتی ہیں۔

ویڈیو میں شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ نواسے کو گود میں لیے دکھائی دیتے ہیں۔ چھوٹی بیٹی معصومیت سے کہتی ہے کہ اسے بھانجے پر پیار آ رہا ہے تو سابق کپتان نواسے کو اس کی جانب کرتے ہیں تو وہ اسے پیار کرتی ہے جب کہ اپنی معصومانہ توتلی زبان میں خوشی اظہار کرتے ہوئے کہتی ہے کہ اس نے تو آنکھیں کھول لی ہیں۔

اس موقع پر سابق کپتان اس دوران اپنی بیٹیوں سے کہتے ہیں کہ اس ننھے منے پھول کے لیے دعا کرنی ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اسے صراط مستقیم پر چلائے، جس کے جواب میں اُن کی بیٹیاں آمین کہتی ہیں جب کہ چھوٹی بیٹی پرجوش انداز میں ثمہ آمین کہتی ہے۔

اس ویڈیو کو ہزاروں صارفین دیکھ کر پسندیدگی کا اظہار کر رہے ہیں اور عالیار کے روشن مستقبل کے لیے دعائیہ پیغامات دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں