The news is by your side.

Advertisement

شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی کے ساتھ ویڈیو کے چرچے

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ اپنے چھوٹے بچے کو پہلے چند قدم اٹھاتے ہوئے دیکھنا بہترین احساس ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی نے انسٹاگرام پر اپنی سب سے چھوٹی بیٹی عروا کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے والد کی طرف چل کر جارہی ہے، اس دوران آفریدی بیٹی کو محبت کے ساتھ آرام سے چل کر آنے کی نصیحت کررہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹی کے پاس آنے پر شاہد آفریدی اسے گود میں اٹھا کر اس سے بھرپور اظہار محبت کررہے ہیں۔

شاہد آفریدی نے ویڈیو کے ساتھ مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میری بیٹی نئے ہیئر اسٹائل میں پیاری لگ رہی ہے۔‘

سابق کپتان کی پوسٹ کی گئی ویڈیو کو ایک روز میں تقریباً 5 لاکھ سے زائد صارفین نے دیکھا اور کمنٹس سیکشن میں آل راؤنڈر کی اور ان کی بیٹی سے اظہار محبت کیا اور دعائیں دیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے والد ہیں، ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروا نے گزشتہ ماہ 15 فروری کو اپنی پہلی سالگرہ منائی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں